دُبئی: معروف تعمیراتی گروپ اور تجارتی کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا
میراث اور دُبئی ہولڈنگ کی جانب سے ریٹیل اور مقامی کلائنٹس کو ایک ارب درہم کا خصوصی پیکیج دیا جائے گا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2020ء) دُبئی کے معروف تعمیراتی گروپ میراث اور عالمی سرمایہ کار کمپنی دُبئی
ہولڈنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ریٹیل اور مقامی کلائنٹس
کو ایک خصوصی پیکیج کے ذریعے 1 ارب درہم کی مالی مدد فراہم کریں گے۔ یہ
ریلیف پیکیج دُبئی ہولڈنگ اور میراث ایکو سسٹم کے ساتھ منسلک کمپنیوں اور
افراد کی مدد کے لیے دیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے باعث خراب معاشی صورت حال کا نشانہ بننے والوں کی مدد ہو سکے۔
دُبئی ہولڈنگ اور میراث کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم نے اس حوالے
سے بتایا کہ ہم نے دُبئی ہولڈنگ اور میراث کی انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے
کہ وہ ہمارے ساتھ ان کمپنیوں اور افراد کی مالی معاونت کریں جو کرونا وائرس کے باعث معاشی طور پر بُرے وقت سے گزر رہے ہیں۔
کیونکہ ہمارا یہ
ماننا ہے کہ وباء کے باعث پیش آنے والی مشکل صورت حال میں اپنے ان شراکت
داروں کے ساتھ کھڑے ہونا ہماری معاشی اور سماجی ذمہ داری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں